ETV Bharat / city

سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرنے کو تیار

ایودھیا میں متنازعہ بابری مسجد اراضی مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ہندو اور مسلم سماج نے بدھ کے روز بیک آواز کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ متفقہ طور پر قبول ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرنے کو تیار
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 11:18 PM IST

بابری مسجد اراضی مقدمے کے مدعی اقبال انصاری نے کہا،’ ایودھیا تنازعہ کی سماعت مکمل ہونے پر آج میں بڑا سکون محسوس کر رہا ہوں۔ اب وہ دن دور نہیں ہے جب کہ ملک کے عوام(دنوں فریق) سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد اسے تسلیم کریں گے۔ ہم تو مسلسل اپنے بیانات میں یہی کہتے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا اسے مسلم سماج تو مانے گا ہی لیکن ہندوسماج کو بھی ماننا چاہیے۔ ایودھیا آج بھی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے اور آنے والے وقت میں یہ عمل بھی بہرحال جاری رہے گا‘۔

شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ مسجد۔مندر کے مقدمے کی شنوائی آج سپریم کورٹ میں مکمل ہو گئی ہے۔ اب محض فیصلہ آنا چاہیے اورملک کے عوام کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا،’جہاں تک ایودھیا کا سوال ہے تو یہ بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اب وہ دن دور نہیں ہے جب متنازعہ شری رام جنم بھومی پر عالیشان مندرکی تعمیر ہوگی‘۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان نے بھی مسجد۔مندر کی شنوائی پر کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب رام للا کی پرشکوہ مندر بن کر تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا آج بھی امن و چین والا شہر ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.