ETV Bharat / city

Rakesh Tikait on Modi Government: 'ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے'

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر دہلی کے تلنگانہ بھون میں وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے دھرنے میں حصہ لیا۔

Rakesh Tikait on Modi Government
ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 2:27 PM IST

دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے لئے دہلی میں وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کے احتجاج کو دیکھ کر دکھ ہوتاہے۔ مرکزی حکومت کو اس پر شرم کرنی چاہیے۔ اگر مرکزی حکومت پورے ملک سے دھان کی خریداری کی یکساں پالیسی پر عمل نہیں کرے گی تو اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Rakesh Tikait Watch Film: راکیش ٹکیت نے ٹی آرایس ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم ’رئتنا‘ کا مشاہدہ کیا

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہورہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت، ہندووں اور مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے احتجا ج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ربیع کے سیزن میں پورے دھان کی خریداری کرنے کی مانگ کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.