زرعی بل پر مسلسل سیاسی جماعتیں اپنی زمین بچانے میں مصروف ہیں، اسی سمت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
راگھو چڈھا نے پریس کانفرنس کے دوران انگریزی اخبارات میں شائع ہوئے اشتہارات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنا چہرا چمکانے کے لیے ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں کی محنت کی کمائی کو برباد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی اخبار میں کسانوں کے لیے اشتہار دینے سے وہ نہ صرف محنت کی کمائی کو برباد کر رہے ہیں بلکہ کسانوں کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ زرعی بل پر گذشتہ کئی روز سے سیاست ہو رہی ہے، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے بعد معطل کیے گئے آٹھ اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج پر بیٹھ گئے اس دوران چائے نے بھی خوب سرخیاں بٹوری تاہم اب یہ احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز متنازع کسان بل منظور ہونے پر راجیہ سبھا کے حزب اختلاف کے 8 ارکان نے کل پارلیمنٹ کمپلیکس کے احاطے میں احتجاجاً رات گزاری اور یہ اعلان کیا کہ وہ غیر معینہ مدت کے احتجاج پر ہیں۔