ETV Bharat / city

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا پروگرام میں بسرخ ہیلتھ سنٹر کو اول مقام - پرائمری ہیلتھ سنٹر بیسرخ کے میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر سچندرا کمار مشرا

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا اسکیم کے تحت منائے گئے ایک ہفتہ طویل پروگرام میں نوئیڈا کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بسرخ کو اترپردیش میں اول مقام حاصل ہوا ہے جس کے بعد بسرخ کے میڈیکل آفیسر انچارج سمیت پورا اسٹاف کافی مسرور ہے۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا پروگرام میں بیسرخ ہیلتھ سنٹر کو اول مقام

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 4:16 PM IST

پرائمری ہیلتھ سنٹر بیسرخ کے میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر سچندرا کمار مشرا نے کہا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا اسکیم کے تحت جاریہ ماہ کے اوائل میں ایک ہفتہ طویل منائے گئے طروگرام میں بیسرح سنٹر کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے جبکہ وہ پروگرام کے آغاز سے ہی اس کے لیے پرامید تھے۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا پروگرام میں بیسرخ ہیلتھ سنٹر کو اول مقام

انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن کی رہنمائی میں پروگرام کے آغاز پر ہی اس عزم کا اظہار کیا گیا تھا کہ سنٹر کو ریاست میں پہلا مقام حاصل کرنا ہے۔ اس عزم کے مطابق انہوں نے اپنا ایک ایکشن پلان بنایا اور عملے سے ملاقات کرکے اس سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

ڈاکٹر سچندرا کمار مشرا نے کہا کہ پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی عملے نے پوری لگن اور محنت سے کام کیا۔ ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ ہفتے کے پہلے دن روز سے ہی انہوں نے ریاست بھر کے رجحانات پر نظر رکھنا شروع کیا اور ہر روز اس پر نظر رکھتے۔ جس مقام پر زیادہ فارم داخل کئے جاتے، اسی کے مطابق ہدف کو بڑھایا جاتا تھا۔ انہوں نے تمام آشا کارکنوں اور آشا سنگنی کو روزانہ اسکیم کے تحت 20 فارم کو پر کرنے کا ہدف دیا تھا جبکہ بلاک میں 167 آشا ورکرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: بولیوارڈ سوسائٹی کے رہائشی پر حملہ کرنے والے آٹھ گارڈز گرفتار

انہوں نے کہا کہ عملے کی کڑی محنت کے نتیجہ میں ہم نے اپنے عزم کو پورا کیا اور ریاست میں بیسرخ سنٹر کو اول مقام حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلاک پروگرام منیجر ستیارتھ کمار رائے، ایڈیشنل ریسرچ آفیسر ایس آر رانا، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر سنیتا یادو، فارماسسٹ سنجیو شرما، ڈیٹا انٹری آپریٹر رویندرا شکلا بشمول پورے عملے نے خصوصی تعاون پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.