الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) سے پارٹیوں کے انتخابی نشانوں کو ہٹانے کی ہدایت دینے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اشونی کمار اپادھیائے نے عدالت عظمی میں ایک عرضی داخل کر کے ای وی ایم سے پارٹیوں کے انتخابی نشان کو ہٹانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کی وجہ سے داغدار امیدواروں کو بڑی تعداد میں اسے لوگوں کا ووٹ مل جاتا ہے ، جو اس کے چال و چلن سے واقف نہیں ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لوگ پارٹی دیکھ کر نہیں ، بلکہ شخص دیکھ کر ووٹ دیں گے ۔
مسٹر اپادھیائے نے ای وی ایم سے انتخابی نشان کو ہٹانے کی دس وجوہات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب صاف شبیہ والا امیدوار آزاد الیکشن لڑتا ہے اور دوسری طرف داغدار امیدوار کسی بڑی پارٹی کے انتخابی نشان سے لڑتا ہے تو یکساں مقابلہ نہیں ہوتا ہے۔ یہ مساوات کے حق کی خلاف ورزی ہے۔