دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کے بعد زندگی آہستہ آہستہ پٹری پر واپس آرہی ہے اور لوگ اپنے کاموں کے لیے گھروں سے باہر آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن اس دوران ان لوگوں کو کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو روزانہ بس سے آفس جاتے ہیں۔
رانی کھیڑا بس اسٹاپ پر مسافر کو گھنٹوں تک بس کا انتظار کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے آفس میں کام کرنے والوں کو وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ دوسری پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کافی دیر انتظار کے بعد اگر بس آتی بھی ہے تو زیادہ لوگوں کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے آدھے مسافر بس اسٹینڈ پر اگلی بس کے آنے کا انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
دہلی کی اس سخت دھوپ میں مسافر بس اسٹینڈ پر کھڑے پریشان ہوگئے اور لوگوں کو روزانہ آفس پہنچنے میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔
ایک مسافر نے اس کے بارے میں بتایا کہ وہ صبح ہی آتا ہے اور یہاں بس کا انتظار کرتا ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ یہ انتظار کب تک جاری رہے گا۔ کئی بار ایک گھنٹے سے لے کر ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔