ETV Bharat / city

دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ایک بڑا مسئلہ - مہلک وبا سے پریشان دہلی کی عوام

کورونا وائرس کی مہلک وبا سے شدید طور پر متاثر قومی دارالحکومت دہلی کے سامنے آکسیجن کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ دہلی کی اسپتالوں میں صرف کچھ گھنٹوں کی ہی آکسیجن باقی ہے حالانکہ کچھ اسپتالوں میں عین موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی ہوئی ہے۔

دہلی کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ایک بڑا مسئلہ

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:24 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی اس وقت مہلک وبا کورونا وائرس سے دو چار ہے، دہلی میں ہر دن ریکارڈ توڑ کیسز درج کیے جارہے ہیں، گذشتہ روز بھی 28 ہزار کے قریب معاملے سامنے آئے تھے لیکن اس سے بھی بڑی پریشانی دہلی میں آکسیجن کی کمی ہے۔

دہلی کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ایک بڑا مسئلہ

دہلی کے کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی بھاری قلت ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی جان پر بن آئی ہے، اسی سے متعلق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی میں جاری آکسیجن کی قلت پر مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ 'وہ دہلی میں آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کوٹے کو بڑھادیں کیونکہ پرانا کوٹہ موجودہ صورتحال کے لیے ناکافی ہے، اس وقت دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں اٹھارہ ہزار مریض موجود ہیں ایسے میں انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی کے کوٹے میں اضافہ کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.