حکومت کے لاکھوں دعوؤں کے باوجود دہلی میں آکسیجن کے لیے لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے کئی مقامات پر لوگ آکسیجن سلینڈر بھروانے کے لیے بھٹکتے رہے۔
جنوبی دہلی کے اوکھلا، بدرپور، مہرولی علاقے میں گھروں میں موجود بیماروں کے لیے ان کے تیمار دار آکسیجن کے لیے سڑکوں پر چکر کاٹتے نظر آئے۔
گیس کا بڑا پلانٹ اوکھلا انڈسٹریل علاقہ میں موجود ہے جہاں لوگ سلینڈر ری فلنگ کرانے کے لیے 10 سے بارہ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔
پلانٹ پر ڈی ایم اور فوج کی تعیناتی کی وجہ سے لوگوں کو آکسیجن حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
حالانکہ مرکزی اور دہلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ دہلی میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے اس کے باوجود آج بھی دہلی میں آکسیجن کی کمی بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی اور دہلی حکومت کو جاری کیا نوٹس
لوگوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے منع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ڈی ایم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہسپتالوں میں آکسیجن دی جاتی ہے اور انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آکسیجن ری فل مانگنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، لوگ اس صورتحال میں پریشان ہیں۔
دراصل لوگ آکسیجن پلانٹ سے آکسیجن ری فلنگ کر رہے تھے۔ لوگ دور دور سے یہاں پہنچ رہے تھے اور اپنے گھروں میں موجود مریضوں کے لیے سلنڈر بھرا کر لے جار ہے تھے۔ لیکن اب علاقے کے ایس ڈی ایم نے گھروں کے مریضوں کے لئے آکسیجن پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ سے لوگ ناراض ہیں۔