دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق اس برس نشے میں ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے 171 ایسی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن میں الکومیٹر لگے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے منگل کو 647 افراد کا چالان کیا جو شراب پینے کے بعد گاڑی چلا رہے تھے جبکہ سال 2019 میں 1736 ایسے ڈرائیور ہولی پر پکڑے گئے اور سال 2018 میں یہ تعداد 1560 تھی۔
ہولی کے موقع پر ہر برس زیادہ تر چالان بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والوں کے کاٹے جاتے ہیں، گزشتہ سال بھی ایسے ہی 5092 افراد کا چالان کیا گیا تھا لیکن اس سال ایسے لوگوں میں بھی بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے اس برس صرف 1192 افراد کو پولیس نے چالان کیا ہے۔
ہولی پر اس مرتبہ ٹرپل سوار افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے جہاں برس 2019 میں 1446 افراد کا چالان کیا گیا تھا وہیں اس برس صرف 181 ڈرائیوروں کا ہی چالان کاٹا گیا۔
خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی گزشتہ برس کے بالمقابل کمی واقع ہوئی ہے جہاں گزشتہ برس 326 افراد کے خلاف کارووائی کی گئی تھی وہیں اس برس صرف 156 کے خلاف ہی کاروائی کی گئی ہے۔
2019 | ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی ایک نظر میں | 2020 |
1737 | نشے کی حلات | 647 |
1446 | ٹرپل سواری | 181 |
5092 | بغیر ہیلمیٹ | 1192 |
326 | خطرناک ڈرائیونگ | 156 |
دہلی پولیس کے مطابق ہولی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے اور تمام اضلاع میں خود ڈی سی پی کے ذریعہ گشت کرنے کی ہدایات دیے گئے تھے۔
سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبا 50 ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں گشت پر رکھی گئیں اور شمال مشرقی دہلی کے حساس علاقوں میں بھی پولیس کی اضافی جماعت تعینات کی گئی تھیں۔