محترمہ سیتا رمن نے قومی زراعی اور فروغ دیہی ترقی بینک ( این اے بی اے آر ڈی ) کی طرف سے منعقد دو روزہ چھٹی دیہی اور زراعی مالیاتی ورلڈ کانگریس کے آغاز کے موقع پر کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد سے ایسی کوششیں کی جا رہی ہیں، اب کسان بھی توانائی پیدا کر سکیں گے۔
اس کے تحت کسانوں کو ہوائی توانائی اور شمسی توانائی پیدا کرنے والا بنانے کی اسکیم ہے۔ کسانوں کی ایسی اراضی جو قابل کاشت نہیں ہے، اس کو شمسی توانائی یا ہوائی توانائی کی پیداوار کے لئے استعمال کرنے کے لئے مشورہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی جانب سے امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
پوری دنیا کے 70 ممالک کے 200 سے زائد مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں دیہی علاقوں اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خدشات کو دور کرنے اور دیہی ترقی کو اہمیت دی گئی ہے کیونکہ اب بھی بھارت میں زیادہ تر لوگ دیہی علاقے میں رہتے ہیں اور زراعت پر مبنی ہیں۔
ان کی زندگی کو سہل بنانے کی جانب اقدام کئے گئے ہیں۔اس کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا، مدرا یوجنا ، پردھان منتری کسان ندھی یوجنا ، اٹل پنشن یوجنا ، پردھان منتری بیمہ یوجنا ، پردھان منتری جیون جوتی یوجنا، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا وغیرہ شروع کی گئی ہے ۔ پردھان کسان ندھی یوجنا کے تحت کسان کو چھ ہزار روپے کی سالانہ اقتصادی امداد دی جا رہی ہے اور کچھ ریاستوں نے اس میں اپنی طرف سے بھی رقم جوڑی ہے۔