ETV Bharat / city

نوئیڈا: اسپتال کے سامنے خاتون کی تڑپ تڑپ کر موت

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 8:04 PM IST

نوئیڈا میں جیمس اسپتال انتظامیہ کا غیرانسانی چہرہ اور یہاں کے ڈاکٹروں کی بے حسی اس وقت آشکار ہوگئی جب ایک خاتون نے اسپتال کے باہر تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔

نوئیڈا: اسپتال کے سامنے خاتون کی تڑپ تڑپ کر موت
نوئیڈا: اسپتال کے سامنے خاتون کی تڑپ تڑپ کر موت

نوئیڈا کے جیمس اسپتال میں علاج کے لیے ایک خاتون پہنچی تھی۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے اسے داخل کرنے سے منع کردیا جبکہ اس کا بیٹا اپنی ماں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کے سامنے گڑگڑاتا رہا لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ بالآخر خاتون کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق نوئیڈا میں رہنے والی ایک خاتون جاگرتی گپتا جیمس اسپتال کے سامنے تقریباً تین گھنٹے تک گاڑی میں تڑپتی رہیں جبکہ اس کے اہل خانہ ڈاکٹروں سے فوری علاج کی درخواست کرتے رہے لیکن نہ تو کوئی ڈاکٹر دیکھنے آیا اور نہ ہی اسے اسپتال میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی۔

خاتون نے علاج نہ ملنے کے باعث گاڑی میں ہی دم توڑ دیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور خاتون کو مردہ قرار دیا۔ خاتون کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں 13 بیڈ خالی تھے لیکن انہیں ایڈمٹ نہیں کیا گیا۔ وہیں اسپتال انتظامیہ نے بیڈ نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

خاتون کے ایک رشتہ دار سچن کمار نے بتایا کہ وہ شہر کے متعدد اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے بعد جیمس اسپتال پہنچے تھے لیکن بیڈ خالی ہونے کے باوجود انہیں شریک نہیں کیا گیا۔ سچن نے اسپتال انتظامیہ پر علاج میں غفلت برتنے کا بھی الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.