ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ریمڈیسیور کی کالا بازاری کو روکنے کے لیے اس کی دستیابی سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی اسپتال میں ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کی جاتی ہے تو اس کے خلاف ڈیزاسٹر ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی ایم نے تمام اسپتالوں کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لازمی طور پر ہر روز ریمڈیسیور انجیکشن سے متعلق تمام تر تفصیلات سے چیف میڈیکل افسر کو میل کے ذریعہ واقف کروانا ہوگا۔ ڈی ایم نے ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد ریمڈیسیور انجیکشن کی بڑے پیمانہ پر بلیک مارکیٹنگ کی جارہی تھی جبکہ ایک انجیکشن کو 40 تا 50 ہزار روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا۔