آلودگی کو کم کرنے، جسمانی طور فٹ رہنے اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کی غرض سے گریٹر نوئیڈا کے گرینو ویسٹ میں کسان چوک پر سائیکل رائیڈ کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع گوتم بدھ نگر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے چلتے سائیکلیسٹوں نے باری باری سائیکل رائیڈ میں حصہ لیا۔ 10 کلومیٹر مسافت طے کرکے سائیکلسٹوں نے اس حوالے سے آگہی مہم چلائی۔
منتظمین کے مطابق عوام کو آلوگی سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے علاوہ سائیکلنگ کو فروغ دینے کی غرض سے سائیکل رائیڈ کا اہتمام کیا گیا۔
سائیکل رائیڈ کا اہتمام صبح سات بجے کسان چوک پر 10 کلومیٹر سائیکل رائیڈ کے ذرئعے اہتمام کیا گیا۔ اس میں گرینو ویسٹ اور دیگر مقامات سے درجنوں سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو میڈلز اور اسناد فراہم کی گئیں۔
مقامی این جی او سائیکلون نے سائیکل رائیڈ کا اہتمام ڈبل - 8 ایونٹ اینڈ ایڈورٹائزنگ کمپنی کے اشتراک سے کیا تھا۔ فٹ انڈیا موومنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر جتیندر اڈوانی مہمان خصوصی تھے۔