سنہ 2014 میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والے کیلاش ستیارتھی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں اپنے حالیہ مہم فیئر شئیر فار چلڈرن اور صحت کو آئینی حق کے مطالبے کے تعلق سے کچھ اہم باتیں بیان کی۔
آن لائن تعلیم اور غریب خاندان کا تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ' جن بچوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ ان کے لیے حکومت کو ہی آگے نہیں آنا چاہیے، بلکہ سماجی تنظیموں، کارپوریٹ ہاؤسز، مذہبی رہنماؤں، مذہبی اداروں کو آگے آنا چاہئے کہ وہ اپنے عقیدت مندوں سے پرانے موبائل فون خریدیں اور غریب بچوں کو دیں تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بچوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے۔