وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ چنڈی گڑھ کے لیے علاحدہ کل وقتی منتظم کی تقرری کا حکومت کی جانب سے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کے ٹویٹ کرنے کے بعد وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ موقف واضح کیا۔ مسٹر سکھبیر بادل نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے اور درخواست کی ہے کہ مرکزی حکومت چنڈی گڑھ کے لیے ایک مستقل ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کا جائزہ لے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستوں کو طبی عملہ پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے: وزارت داخلہ
وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پنجاب کے گورنر کو چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سے فارغ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے"۔
یو این آئی