ETV Bharat / city

مرکز نظام الدین کو ہمیشہ کے لیے بند نہیں رکھا جا سکتا: دہلی ہائی کورٹ - Nizamuddin Markaz cannot be closed forever: High Court

گزشتہ سال سے دہلی حضرت نظام الدین کو بند کیے جانے پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ مرکز نظام الدین کو ہمیشہ کے لئے بند نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

Nizamuddin Center cannot be closed forever: Delhi High Court

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 2:22 PM IST

مرکزی حکومت نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کی کانفرنس کووڈ 19 کی رہنما ہدایات کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں درج کیا گیا معاملہ سنگین ہے، ساتھ ہی عدالت نے مشاہدہ کیا کہ احاطے کو ہمیشہ کے لیے بند نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس مکتا گپتا نے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے مرکز کھولنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ مرکز کمپلیکس گزشتہ سال 31 مارچ سے بند ہے۔ عدالت نے مرکز سے سوال کیا کہ وہ نظام الدین مرکز کو کب تک بند رکھنا چاہتی ہے اور کہا کہ یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہو سکتا۔

مرکز کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ مرکز نظام الدین کھولنے کے لئے قانونی کارروائی جائیداد کے کرایہ دار یا احاطے میں رہنے والے افراد کی جانب سے شروع کی جاسکتی ہے اور ہائی کورٹ نے پہلے ہی مرکز کے رہائشی حصے کو حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت کی ہے۔ وہ دوسرے جج کے سامنے آخری مراحل میں ہے۔

مرکز حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل رجت نائر نے کہا "قانونی نقطہ نظر پر غور کرنے کے بعد ہی درخواست پر سماعت کی جا سکتی ہے۔ وقف بورڈ کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ لیز لینے والے کو پیچھے چھوڑ دے۔

عدالت نے کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی گئی، آپ نے جائیداد پر قبضہ کر لیا۔ اسے واپس کیا جائے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جائیداد ہمیشہ رکھی جائے۔ اس معاملے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ کب تک اس پراپرٹی پر تالا رکھیں گے؟

عدالت نے مرکز کی منیجنگ کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر نوٹس جاری کیا اور معاملے کو مزید سماعت کے لیے 16 نومبر کو وقف بورڈ کو مرکزی حکومت کے دلائل کا جواب دینے کے لیے حلف نامہ داخل کرنے کی اجازت کے ساتھ درج کیا۔

مزید پڑھیں: مرکز نظام الدین کی چابیاں مولانا سعد کے اہل خانہ کو سوپنے کا حکم

دہلی وقف بورڈ کی جانب سے پیش ہوئے وکیل رمیش گپتا نے دلیل دی کہ درخواست ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے زیر التوا ہے اور واضح کیا کہ ان کی درخواست ہے کہ مرکز کی پوری جائیداد واپس کی جائے جس میں مسجد، مدرسہ اور رہائشی حصہ شامل ہے۔

سینئر ایڈووکیٹ سلمان خورشید نے مداخلت کرنے والے رکن کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں بھی وقف کے ساتھ ہیں اور جب بھی مرکز کھولنے کی اجازت ہوگی متعلقہ قواعد پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کا نوح سے رشتہ

دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دائر کردہ حلف نامے میں، مرکزی حکومت نے اس بات کو دہرایا کہ "مرکز نظام الدین کی جائیداد کا تحفظ ضروری ہے اور کووڈ 19 کی خلاف ورزی کے سلسلے میں درج مقدمہ کی تحقیقات ضروری ہے۔ جیسا کہ اس کے اثرات سرحد پار تک ہیں۔ اور دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کا بھی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi College: مدرسہ غازی الدین سے دہلی کالج اور اینگلو عربک اسکول تک کا سفر

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ اس معاملے سے متعلقہ املاک کی حفاظت کی جائے تاکہ ایسے معاملات میں قانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.