سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کے ساتھ مارپیٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ لوگ ایک بزرگ کو نہ صرف زدوکوب کر رہے ہیں، بلکہ ان کی ڈارھی بھی کاٹ رہے ہیں۔
حالانکہ یہ واقعہ گذشتہ 5 جون کا بتایا جارہا ہے، جس پر لونی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے۔ اسی سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
اس نوٹس کے ذریعے پولیس سے تفصیلات مانگی گئی ہے، جس میں سب سے پہلے پولیس سے پوچھا گیا ہے کہ اب تک پولیس کے ذریعہ ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟
اب تک کتنے لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے؟
گرفتار کیے گیے ملزمان کے خلاف کن دفعات کے مطابق معاملہ درج کیا گیا ہے؟
اس کے علاوہ قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں یمنا وہار میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد پر ایک بھیڑ کے ذریعہ کیے گیے حملہ پر بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس نوٹس کے مطابق پولیس کو 7 دن کے اندر درج ذیل تفصیلات قومی اقلیتی کمیشن کو دینی ہوگی۔اب تک پولیس کے ذریعہ ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟
اب تک کتنے لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے؟
گرفتار کیے گیے ملزمان کے خلاف کن دفعات کے مطابق معاملہ درج کیا گیا ہے؟
اب دہلی پولیس اور اتر پردیش پولیس کو قومی اقلیتی کمیشن کو 7 روز کے اندر جواب دینا ہوگا۔