ETV Bharat / city

عوام کے لئے آج سے کھلے گا مغل گارڈن

راشٹرپتی بھون کے 35 نمبر گیٹ سے ایک گھنٹے کے لئے ایک بار 100 افراد کو انٹری دی جائے گی۔ مغل گارڈن، راشٹرپتی بھون میوزیم اور راشٹرپتی بھون کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے پاس کے لئے راشٹرپتی بھون کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ صرف آن لائن رجسٹریشن ہی متبادل ہے، جو مفت ہے۔

mughal gardens
mughal gardens
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:08 AM IST

راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن ہفتے سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ اس دوران عام لوگوں کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک گارڈن دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آخری داخلہ شام چار بجے تک ہی ممکن ہوگا۔

راشٹرپتی بھون کے 35 نمبر گیٹ سے ایک گھنٹے کے لئے ایک بار 100 افراد کو انٹری دی جائے گی۔ مغل گارڈن، راشٹرپتی بھون میوزیم اور راشٹرپتی بھون کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے پاس کے لئے راشٹرپتی بھون کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ صرف آن لائن رجسٹریشن ہی متبادل ہے، جو مفت ہے۔

کورونا کے پیش نظر مغل گارڈن دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کے باعث مغل گارڈن کمپلیکس میں پانی، دودھ کی بوتل، بریف کیس، ہینڈ بیگ، لیڈی پرس، کیمرا، ریڈیو، چھتری اور دیگر قابل اعتراض اشیاء لانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی لوگوں کو تھرمل اسکریننگ، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے جیسے ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔

واضح ر ہے کہ راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈن کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔

اس سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز راشٹرپتی بھون کے سالانہ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.