ETV Bharat / city

مفتی مکرم نے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع پر کیا کہا؟ - مفتی مکرم نے مسلم ممالک کی مذمت کی

شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین تصادم آرائی میں مصلحت پسندی کے نام پر مسلم ممالک نے جو بے حسی دکھائی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

mufti mukarram
شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد
author img

By

Published : May 23, 2021, 9:15 AM IST

غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان گیارہ روز تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد فریقین نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، اس دوران غزہ میں 65 معصوم بچوں سمیت 256 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 12 اسرائیلی افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد

جنگ بندی کے بعد فلسطین نے اس کو فتح کے طور پر تسلیم کیا جس کی وجہ سے ملک میں فلسطینیوں نے جشن بھی منایا اور مسجد اقصیٰ میں سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس سے متعلق مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد سے بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف فلسطین کا نہیں ہے بلکہ یہ مسجد اقصی کا معاملہ ہے جس کی وجہ سے یہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ہوجاتا ہے، لیکن مسلم ممالک نے جو بے حسی دکھائی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جس طرح سے فلسطین پر مظالم ڈھائے گئے اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے اور تمام مسلم ممالک کو ایک ساتھ مل کر فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شاہی امام مفتی مکرم نے کہا کہ صہیونی جارحیت سے پوری دنیا واقف ہے ایسے میں جس طرح سے حماس اور فلسطینی نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی اس کے لیے انہیں داد و تحسین پیش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.