ETV Bharat / literature

ادبی واٹس ایپ گروپ نے اندور میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا - international mushaira in Indore - INTERNATIONAL MUSHAIRA IN INDORE

اندور میں ایک عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک اور بیرونی ملک کے شعرأکرام نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کا انعقاد ادبی واٹس ایپ گروپ نے کیا جس میں مشاعرے سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اندور میں انٹرنیشنل مشاعرہ منعقد کیا گیا
اندور میں انٹرنیشنل مشاعرہ منعقد کیا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 5:36 PM IST

اندور میں انٹرنیشنل مشاعرہ منعقد کیا گیا (Etv Bharat)

اندور: اندور کی تنظیم ادب کی محفل نے عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں ملک اور بیرونی ملک کے نامور شعرا شریک ہوئے اور اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ اندور کی تنظیم ’ادب کی محفل‘ کے نام سے واٹس ایپ پر شاعری کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ تنظیم اپنی ہر سال گرہ کے موقع پر مشاعرہ منعقد کرتی آئی ہے۔ کارکنان ادب کی محفل میں شاعری کا ایسا ذوق شوق ہے کہ انہوں نے اپنے گروپ کی گیارویں سالگرہ کے موقعے پر عالمی مشاعرے کا ہی انعقاد کر ڈالا تاکہ ملک اور بیرونی ملک کے شعرأکرام کی شاعری کو سنا جائے۔ اس مشاعرے کو سننے کے لئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر شاعری سے شوق رکھنے والے سامعین نے کثیر تعداد ادب کی اس محفل میں شرکت کی۔ یہ تنظیم مشاعرے ہی نہیں بلکہ دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم رہتی ہے۔ اس اہم موقعے پر مختلف شعرأ نے ناظرین کے سامنے اپنے ۔ اپنے خاص انداز میں کلام پیش کئے۔

واضح رہے کہ شعر و شاعری کا فن ایک ایسا فن ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا ہے۔ یہ ایک ایسا فن ہے جس میں شاعر ایک بہت بڑی بات کو بھی چند مصروں میں بیان کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ادب کا ذوق رکھتے ہیں ان کو تو شعر و شاعری یاد ہو جاتی ہے مگر جن کا تعلق ادب سے زیادہ نہیں ہے یا پھر زبان سے واقف نہیں ہیں انکو بھی اچھے اشعار یاد ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ وہ بھی اس فن میں دلچسپی لینے لگتے ہیں اور دور دراز کے علاقوں میں اگر مشاعرے کے پروگرامس ہوتے ہیں تو کثیر تعداد میں اکھٹا ہوتے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منعقدہ یہ مشاعرہ اس کی واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.