ETV Bharat / city

مرکز نے او بی سی فہرست مرتب کرنے کا حق ریاستوں سے چھین لیا: کانگریس - سپریم کورٹ

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی غلطی کی وجہ سے ریاستوں کو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی فہرست میں ذاتوں کو شامل کرنے کے حق سے محروم ہونا پڑا ہے۔

مرکز نے او بی سی فہرست مرتب کرنے کا حق ریاستوں سے چھین لیا: کانگریس

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 8:04 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئینی ترمیم میں اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ جو قانون وہ بنا رہے ہیں اس سے ریاستوں کا حق چھن جائے گا، لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے بعد میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی وجہ سے ریاستوں کا یہ حق چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’کس کو او بی سی میں شامل کرنا ہے اور کس کو اس فہرست میں شامل نہیں کرنا ہے، پہلے یہ حق ریاستی حکومتوں کے پاس تھا، لیکن مودی حکومت نے 2018 میں قانون پاس کرکے ریاستوں کے اس حق کو چھیننے کی بنیاد رکھی۔‘‘

مزید پڑھیں: حکومت کی پالیسیوں سے سرحدیں غیر محفوظ: راہل گاندھی

کانگریس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بعد میں جب معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو اسی سال عدالت نے مرکزی حکومت کی غلطی کی وجہ سے اپنا فیصلہ دیا ہے جس سے ریاستوں کو اپنے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.