کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنے گھروں کو جانے کے لیے پریشان لاکھوں مزدوروں کے ساتھ بے حسی دکھائی ہے، جس سے محنت کشوں میں گہری مایوسی چھا گئی ہے۔
مسٹر سرجےوالا نے کہا’’معزز مودی جی، آپ نے خطاب سے میڈیا کو خبر بنانے کو ہیڈ لائن تو دے دی لیکن ملک کو ’مدد کی ہیلپ لائن‘ کا انتظار ہے۔ وعدے سے حقیقت تک کا سفر مکمل ہونے کا انتظار رہے گا‘‘۔
مسٹر سرجےوالا نے کہا’’گھر واپسی کرتے لاکھوں مہاجر مزدور بھائیوں کو راحت، زخم پر مرہم، مالی مدد اور محفوظ گھر واپسی کی مدد پہلی ضرورت ہے۔ امید تھی کہ آج آپ اس کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ملک ، معمار قوم مزدوروں اور کارکنوں کے تئیں آپ کی بے حسی سے مایوس ہے‘‘۔