کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مرکزی وریاستی حکومتیں مختلف اقدامات کررہی ہیں اور لوگوں کو معاشرتی فاصلہ بنائے رکھنے سمیت گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی تاکید کر رہی ہیں تا کہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔
لیکن ایسے میں کرناٹک کے بی جے پی کے ایک رن اسمبلی ایم جئے رام ان سبھی احکامات کو بالائے طاق رکھ لاک ڈاون کی دھجیاں اڑاتے نظرآئے، انہوں نے جمعہ کو اپنی سالگرہ کا جشن منعقد کیا اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی، سالگرہ کے جشن کے موقعے پر انہوں نے کیک کاٹا اور معاشرتی فاصلے تک کا خیال نہیں رکھا گیا۔
اس پر دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دینی چاہیے، اپنے تویٹ پیغام میں منیش سسودیا نے مزید کہا کہ جس وقت لوگ اپنے روزگار کو اس لیے چھوڑ کر بیٹھے ہیں تا کہ کورونا جیسی مہلک وبا کے پھیلاو کو روکا جا سکے تو ایسے وقت میں رکن اسمبلی اپنی سالگرہ کا جشن نہیں روک سکے۔ سسودیا نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔