چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 11 ہزار 349 فعال کیسز ملے ہیں، وہیں چھتیس گڑھ میں 4 ہزار 454 اور کرناٹک میں 2 ہزار 395 کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 249 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد کل متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار 509 ہو گئی ہے۔
وہیں اس دوران 60 ہزار 48 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 11629289 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز 691597 ہو ئے ہیں۔ دریں اثناء 513 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا کے نتیجے میں 1 لاکھ 64 ہزار 623 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 93.14 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.32 فیصد ہو گئی ہے۔