ETV Bharat / city

لوک سبھا اسپیکر کے والد کا انتقال - shri krishna birla passes away

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے والد کرشنا برلا کے انتقال پر بی جے پی رہنماؤں اور ارکان پارلیمان نے اوم برلا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

اوم برلا کے والد کا انتقال
اوم برلا کے والد کا انتقال
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 8:30 AM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے والد شری کرشنا برلا کا منگل کو کوٹہ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 92 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ کرشنا برلا کا منگل کو انتقال ہوگیا وہ کافی دنوں سے بیمار تھے۔ ان کی آخری رسومات کوٹہ کے کشور پور شمشان گھاٹ میں بدھ کو ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوم برلا کوٹہ پارلیمانی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں۔

کرشنا برلا کے انتقال پر بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے و رکن پارلیمان سپریہ نے اوم برلا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

مرکزی وزیر سوم پرکاش نے اوم برلا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے والد شری کرشنا برلا کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھی ہوں ،کنبہ کے تئیں میری تعزیت۔

سابق وزیر ریلوے مکل رائے نے اپنے ٹویٹ میں اظہارتعزیت کرتے ہوئے لکھا لوک سھا اسپیکر اوم برلا کے والد شری کرشنا برلا کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ پہنچا ہے۔ اوم برلا جی اور ان کے کنبہ کے تئیں میری تعزیت اور اس مصیبت کی گھڑی میں انہیں ہمت اور حوصلہ دے۔

مغربی بنگال سے لوک سبھا رکن اور بی جے پی رہنما جیوتمریہ سنگھ مہتا نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلااور ان کے کنبہ کو اس مصیبت کی گھڑی میں ہمت اور حوصلہ دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.