ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: پرائیویٹ اسکول کے اساتذۃ مالی مشکلات سے دو چار

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:53 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول کے اساتذہ و منتظمین معاشی تنگی سے دو چار ہیں۔

Lockdown: Private school teachers  not paid salaries

لاک ڈاؤن کے سبب سماج کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ سرکاری وغیر سرکاری اسکول اور کالجز بند ہیں ایسے میں پرائیویٹ ٹیچرز کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ کیونکہ انہیں مارچ، اپریل اور اب مئی کے مہینوں کی تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں میں ای ٹی وی بھارت نے ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا لیکن اسکول منتظمین نے بات کرنے سے انکار کردیا، جبکہ پرائیوٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی نوکری جانے کے خوف سے کیمرے کے سامنے نہیں آئے۔

ضلع تعلیم افسر سورج بھان نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ”حکومت کی جانب سے تنخواہیں دیے جانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اور پریشان حال لوگوں سے فیس نہ لینے کی بھی اسکول منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر صرف ایک مہینے کی فیس طلباء سے لی جاسکتی ہے جب کی تمام بقیہ اخراجات کی فیس نہیں لے جائے گی”۔

جب ای ٹی وی بھارت نے پرائیوٹ اسکول منتظمین سے رابطہ قائم کرنے کو کوشش تو انہوں نے کیمرے پر آنے سے انکار کردیا۔ لیکن انہوں نے بتایا کہ طلبہ کی فیس کی ادائیگی ان مشکل حالات میں ممکن نہیں ہے تو ہم کس طرح اپنے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کریں۔ اب دیکھنا اہم یہ ہے کہ حکومت کس طرح اسکول منتظمین اور اساتذہ کی پریشانی کا حل نکالے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.