ETV Bharat / city

بارہویں جماعت کے امتحانات کے تعلق سے ایس آئی او کا وزیر تعلیم کو مکتوب - ایس آئی او نے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال کو خط

بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرانے کے متعلق جماعت اسلامی ہند کی طلبا تنظیم ایس آئی او نے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بورڈ امتحانات اوپن بک کی شکل میں منعقد کیے جائیں۔

letter of sio to the minister of education
بارہویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر ایس آئی او کا وزیر تعلیم کو مکتوب
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 8:29 AM IST

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اس سال دو مرتبہ بارہویں کے امتحانات کے انعقاد کی تجویز پیش کرچکا ہے۔ وہیں دوسری طرف دہلی حکومت 12 ویں جماعت کے طلبا کو بغیر ویکسین کے امتحانات لینے پر رضامند نہیں ہے۔

بارہویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر ایس آئی او کا وزیر تعلیم کو مکتوب

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے 12ویں جماعت کے کچھ طلباء سے بات کی جس میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے، بارہویں جماعت کے طالب علم محمد شعیب کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحانات کرانا صحیح نہیں ہے کیونکہ طلبا نے گزشتہ ایک برس سے پڑھائی نہیں کی۔

وہیں شمال مشرقی دہلی کے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی انوشا صدیقی کا کہنا ہے امتحانات نہیں ہونے سے پڑھنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہوگی اس لیے امتحانات ہونے چاہیے تاکہ سب کو اپنی لیاقت و صلاحیت کے اعتبار سے ہی نتائج حاصل ہوں۔

اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند کی طلبا تنظیم ’اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا‘ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بارہویں جماعت کے امتحانات امتحان گاہ کے بجائے گھروں میں ہی کرائیں۔

ایس آئی او نے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بورڈ امتحانات اوپن بک کی شکل میں منعقد کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مضامین کو محدود کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے تجویز میں کہا ہے کہ جہاں بھی حالات سازگار ہوں گے وہاں امتحانات منعقد کیے جائیں گے، سی بی ایس سی کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں حالات سازگار نہیں ہیں وہاں امتحانات پہلے مرحلے کے پندرہ دن کے بعد شروع ہوں گے، مزید یہ کہ اگر کوئی طالب علم متعلقہ معاملات کی وجہ سے امتحانات میں شرکت کرنے سے قاصر ہے تو اسے بعد کے مرحلے میں امتحانات میں شرکت کا ایک اور موقع فراہم کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کے تعلق سے منعقدہ میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزراء تعلیم نے کہا کہ امتحان ہونے چاہیے جبکہ دہلی حکومت کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بغیر ٹیکہ لگے امتحان لینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ٹیکہ کاری کے امتحان دلوانہ وبا کے دور میں ایک بڑی غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.