یہ نکاسی کی حد آج شام چھ بجے سے موثر ہو گئی ہے اور ایک مہینہ تک یا 16 دسمبر تک لگائی گئی ہے۔ اس مدت میں بینک کے صارف روزانہ زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے ہی نکال سکیں گے۔
وزارت خزانہ نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق حالانکہ کچھ خاص شرائط جیسے علاج، اعلی تعلیمی کے لئے فیس جمع کرنے اور شادی وغیرہ کے لئے اکاونٹ ہولڈر ریزرو بینک کی اجازت سے 25 ہزار روپے سے زیادہ بھی نکال سکیں گے۔ ریزرو بینک کی سفارش پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔