ETV Bharat / city

کمہاروں کو خود کفیل بنانے کی مہم

کھادی اور گرام ادھوگ کمیشن کمہاروں کی آمدنی میں اضافے کے لئے انہیں تکنیک، مشینیں، ٹریننگ اور مالی مدد مہیا کرا رہا ہے۔

khadi gram
khadi gram
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 4:27 PM IST

کھادی اور گرام ادھوگ کمیشن کے وی آئی سی نے ملک بھر میں کمہاروں کو خود کفیل بنانے کی مہم شروع کی ہے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور محنت میں کمی آئی ہے۔

کھادی کمیشن کے چیئرمین وی کے سکسینہ نے پیر کو دہلی میں بتایا کہ کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے کمہار کنبوں کا ذریعہ معاش بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بدلتی طرز زندگی نے بھی ان کے کاروبار پر برا اثر ڈالا ہے۔ حالات کے پیش نظر کھادی کمیشن نے ملک بھر میں کمہاروں کو خودمختار بنانے کی ایک مہم چلائی ہے، جس میں انہیں تکنیک، مشینیں، ٹریننگ اور مالی مدد مہیا کرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے کمہاروں کے برتنوں اور ان کے فنی نمونوں کو قومی اور بین ریاستی بازار میں پہنچانے میں بھی مدد کی ہے۔ اس کےلئے ایک پورا نظام بنایا گیا ہے۔

کمیشن کے چیرمین نے بتایا کہ راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، جموں و کشمیر، ہریانہ، مغربی بنگال، آسام، گجرات، تمل ناڈو، اوڈیشہ، تلنگانہ اور بہار جیسی ریاستوں کے کئی دوردراز علاقوں میں کمہار خودمختار منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے راجستھان کے کئی ضلعوں جیسے جےپور، کوٹہ، جھالاواڑ اور شری گنگا نگر سمیت ایک درجن سے زیادہ ضلعوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں 17000 سے زیادہ کمہار کنبوں کو منصوبے کا فائدہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.