ETV Bharat / city

'جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں پورے ملک کی ہے' - محمد علی جوہر یونیورسٹی

مسلمانوں کو سمجھنا پڑے گا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں بلکہ بھارت میں رہ رہی اقلیتوں سمیت پورے ملک کی یونیورسٹی ہے۔

جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں پور ملک کی ہے

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Jan 21, 2021, 1:50 PM IST

محمد علی جوہر یونیورسٹی ابتدا سے ہی تنازعات میں گِھری رہی ہے چاہے وہ کسانوں کے ذریعے اعظم خان کے خلاف کی جارہی کارروائی ہو یا یوگی حکومت کی جانب سے قانونی چارہ جوئی۔

جوہر یونیورسٹی بھارت میں رہ رہی اقلیتوں سمیت پورے ملک کی ہے

خیال رہے کہ اب اس یونیورسٹی کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ہے اور اب اس یونیورسٹی کو یوگی حکومت اپنے زیر انتظام لے سکتی ہے۔

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے قومی دارالحکومت دہلی میں ہائی کورٹ کے وکیل شاہد علی سے بات کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے خلاف کی جا رہی کارروائی دراصل اقلیت کے خلاف ہے۔

جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں پور ملک کی ہے
جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں پور ملک کی ہے

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے مسلمان شاید اس لیے محمد علی جوہر یونیورسٹی کے حق میں نہیں بول رہے کہ ان کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہیں لیکن مسلمانوں کو سمجھنا پڑے گا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی اعظم خان کی نہیں بلکہ بھارت میں رہ رہی اقلیتوں سمیت پورے ملک کی یونیورسٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت ہر اس چیز کے خلاف ہے جو مسلمانوں سے جڑی ہوئی ہے نشانہ بناتی ہے اس طرح یہ یونیورسٹی مائنارٹی سٹیٹس رکھتی ہے اس لیے یوگی حکومت اسے نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے جب تک بھارت کا آئین ہے اس وقت تک کوئی بھی اس یونیورسٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.