جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندی یا انگریزی میڈیم کے ذریعہ اردو زبان میں ایک سالہ کورس میں داخلے کی پیش کش کرتی ہے۔
اس کورس کا مقصد ان لوگوں کو موقع فراہم کرنا ہے جو اردو زبان سیکھنے کے خواہاں ہیں۔
کورس میں داخلہ سال بھر میں کبھی بھی ڈسٹنس موڈ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے, کورس کا مقصد طلبا کو اپنی سہولت کے مطابق اردو سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: گاندھی جی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کےلیے بھیک مانگنے کی بات کہی تھی
اس کورس کے لئے اندراج کی فیس 'بھارت 'کے اندر 100 / - غیر ملکیوں کے لئے 20 امریکی ڈالر 'سارک ممالک' اور دوسرے ممالک کے لئے 50 امریکی ڈالر ہے۔ کورس میں داخلہ لینے والے طلبا سے کوئی ٹیوشن فیس نہیں لی جاتی ہے۔
داخلہ فارم اور تفصیلی پراسپیکٹس متعلقہ دفتر سے ڈائریکٹر، اردو مراسلہ کورس، 'سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ'، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی۔110025 ایک سیلف ایڈریسڈ 24 X 12سینٹی میٹر کے لفافے پر بھیج کر 10 روپے کے ڈاک ٹکٹ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے
مزید پڑھیں: کرتاپور راہداری: فیس ختم کرنے کی اپیل
داخلہ فارم جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، جس کا لنک درج ذیل ہے۔
http://jmi.ac.in/upload/centres/cdol/uccform.pdf