ETV Bharat / city

جامعہ میں اسکول کے اساتذہ کے لیے آن لائن تدریسی ورکشاپ - تعلیم و تعلم

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسکولوں کے اساتذہ کے لیے 6 سے 8 جولائی تک تین روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

جامعہ میں اسکول کے اساتذہ کے لیے آن لائن تدریسی ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:57 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے مختلف ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کے بعد جامعہ میں اسکولوں کے اساتذہ کے لئے 6 سے 8 جولائی 2020 تک تین روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ میں کل 126 سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کے علاوہ پرنسپل اور نائب پرنسپلز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز پروفیسر اعجاز مسیح، ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے افتتاحی کلمات سے ہوا، افتتاحی تقریر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کی۔

اپنے خطاب میں پروفیسر نجمہ اختر نے آن لائن تدریس کے لئے اسکولی اساتذہ میں قابلیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آن لائن تدریسی مہارت کی خاطر ورکشاپ میں اساتذہ کی فعال شرکت کی خواہش کی۔

پروفیسر اختر نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیم کے طریقہ کار میں کافی تبدیلی آئی ہے اور ایسے میں طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ آن لائن طریقہ تدریس سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ اس جانب ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ رہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ای مشمولات، متبادل آن لائن حکمت عملی تیار کرنے، آن لائن کلاسوں کے انعقاد کے لئےپلیٹ فارم کے استعمالات، گوگل میٹس، گوگل کلاس روم، گوگل ٹولز آف ایجوکیشن، تعلیمی وسائل کی دستیابی اور نصابی کتب، این آر او آر، ای پاٹھ شالہ وغیرہ سے اخذ و استفادہ کی تربیت دی گئی۔

ورکشاپ میں جامعہ فیکلٹی کے علاوہ تعلیم و تعلم کے لئے ٹکنالوجی اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی اعلیٰ تنظیموں جیسے سی آئی ای ٹی، آئی جی این او ، اور این آئی ای پی اے کے معروف ماہرین نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ انہوں نے مصنوعی مشمولات اور موضوع سے متعلق نقطہ نظر کے بارے میں وضاحت کی جسے آن لائن تعلیم کے لئے ایک استاد اپنا سکتا ہے۔

انورادھا ہانڈا، پرنسپل جی ڈی گوینکا پبلک اسکول، گڑگاؤں اور ان کی ٹیم کے ذریعہ اختیار کردہ آن لائن تدریسی حکمت عملی پر مبنی پروگرام کی نمائش کے ذریعہ ورکشاپ اختتام کو پہنچا۔

شرکاء سے خطاب کے دوران پروفیسر نجمہ اختر نے کہا ’’اب اساتذہ کا کردار ایک سہولت کار کی ہو گئی ہے اور آن لائن سیکھنے کا ایک بھرپور ماحول پیدا کرنے میں انہیں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ چونکہ اب سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کے سبھی اساتذہ نے آن لائن تدریسی طریقہ کے اوزاروں اور طریقوں سے واقفیت حاصل کر لی ہے تو یونیورسٹی اور اسکول ان کے درس و تدریس سے بھرپور تجربات کی فراہمی کا منتظر ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا جامعہ ملیہ اسلامیہ جلد ہی اپنے پری پرائمری اور پرائمری اساتذہ کے لئے بھی ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی تاکہ کوئی بھی استاد اس معاملے میں پیچھے نہ رہ جائے۔

شرکاء نے کہا کہ یہ ورکشاپ انہیں آن لائن تعلیم اور تشخیص میں بااختیار بنانے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ اب اپنے سیکھنے والوں کی ضروریات اور سیاق و سباق کے لئے موزوں متبادل آن لائن وسائل کا انتخاب و استعمال کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.