نئی دہلی: جامعہ ہمدرد میں پڑھائی حاصل کر رہے فائنل ایئر کے طالب علموں کے لئے اچھی ہے۔ کورونا وبا کے بعد بند ہوئی یونیورسٹی 7 ستمبر سے کھل جائے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ ی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق گریجویشن کے فائنل کے طالب علموں کے لئے آف لائن کلاس اور پریکٹس دو مرحلے میں شروع کیا جائے گا۔ جس میں ہر مرحلے میں پچاس فیصد طالب علموں کی موجودگی رہے گی۔ اس دوران آن لائن طالب علموں کی کلاس جاری رہے گی۔
جاری کردہ اعلان کے مطابق بی ایس سی، بی ٹیکم بی فارمہ، بی یو ایم ایس، بی بی اے، ایم ایس سی، ایم ٹیک، بی بی اے، ایم بی اے، ایم سی اے ایم فارمہ اور پیرامیڈیکل سائینس کے آخری سال کے طالب علموں کی سات ستمبر سے فیزیکل طور پر کلاس منعقد کی جائے گی۔ لیکن اس دوران آن لائن کلاس بھی جاری رہے گی۔ آف لائن کلاس پوری طرح خواہش مندوں کے لئے رکھی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: Jharkhand Assembly: نماز کے لیے کمرہ مختص کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کو اعتراض
یونیورسٹی انتظامہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آف لائن کلاس میں حصہ لینے والے طالب علموں کو آر ٹی ۔ پی سی آر رپورٹ کووڈ ٹیکہ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ گارجین کی طرف سے بھی اپنی مرضی سے بچوں کو یونیورسٹی بھیجنے کی متفق کاغذ دینا پڑے گا۔