قومی دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد پر شہریت ترمیمی قانون ،ا ین آر سی اور این پی آر کے خلاف 79 دنوں سے مسلسل چل رہے دھرنے گذشتہ شام کورونا وائرس کے پیش نظر کچھ دنوں کے لیے بند کر دئے گئے ہیں۔
دہلی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر دئے گئے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دھرنے کو فی الوقت ہٹالیا گیا ہے۔
احتجاجی دھرنے کی آرگنائزر جنت فاروقی نے بتا یا کہ' عالمی پیمانہ پر پھیل رہےکورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے کو کچھ وقت کے لیے برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' اس وبائی امراض کے خاتمہ کے ساتھ ہی دوبارہ پھر ہم لوگ یہاں واپس لوٹ آئیں گے اور اس قانون کے خلاف جس پیمانہ پر دھرنا تھا ویسے ہی پھر شروع کیا جا ئیگا۔
مزید پڑھیں:کورونا: ائمہ کی مخالفت سے پاکستان میں ماحول تشویشناک
واضح رہے کہ دہلی کی جامع مسجد میں گزشتہ 79 دنوں سے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے جاری ہیں لیکن کورونا وائرس اور حکومت کی جانب سے دئے گئے ہدایات کے پیش نظر کچھ وقت کے لیے دھرنے کو برخواست کیا گیا ہے۔