ETV Bharat / city

'صنعتیں لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن نہیں جھیل سکتیں' - newdelhi

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے آنند شرما نے کہا ہے کہ بھارتی صنعتیں زیادہ دیر تک لاک ڈاؤن نہیں جھیل پائیں گی۔

anand kumar
ہندوستانی صنعتیں لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن نہیں جھیل سکتیں: کانگریس
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:38 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹی صنعتوں میں پروڈکشن کی سرگرمیوں کو دھیرے دھیرے دوبارہ شروع کرکے ضروری اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ٹرکوں کی آمد و رفت بحال کیے جانے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بغیر سود کے قرض مہیا کروایا جانا چاہیے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما آنند شرما نے پیر کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہندوستان کی صورتحال لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں مختلف ہے۔

’’ہندوستان میں21 دنوں کے لاک ڈاؤن سے کئی صنعتیں بند ہونے کے درپے ہیں اور انہیں دوبارہ شروع کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، لہٰذا ایکسپورٹ (برآمد) سے منسلک صنعتوں کو زیرو انٹریسٹ پر قرض دیا جانا چاہیے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’زراعت اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی حالت بھی بہت خراب ہے۔ ہندوستانی صنعتیں لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن نہیں جھیل سکتیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اگر یہ دوبارہ شروع نہ ہوئیں تو کروڑوں لوگوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا اور کروڑوں افراد خط افلاس سے نیچے چلے جائیں گے لہٰذا حکومت کو ان کے لیے دوسرا راحت پیکج لانے کا اعلان کرنا چاہیے۔‘‘

شرما کے مطابق ملک کے سامنے غیر معمولی چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کو معاشی ترقی کی شرح کی فکر کیے بغیر قدم اٹھانا چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہے۔ اسے کسی ریاست کے ساتھ تفریق کیے بغیر سبھی کو مالی پیکج دینا چاہیے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.