ETV Bharat / city

مسجد میں آئیں تو احتیاط برتیں: مفتی مکرم

دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہونے پر احتیاط برتیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آئی گائیڈ لائنز کے بعد سے ہی تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

If you come to the mosque, be careful: Mufti Mukarram
مسجد میں آئیں تو احتیاط برتیں: مفتی مکرم
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 1:08 PM IST

مرکزی حکومت کے مطابق 8 جون سے تمام مذہبی مقامات پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی، تاہم دہلی حکومت کی جانب سے ابھی گائیڈ لائنز جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مسجد میں آئیں تو احتیاط برتیں: مفتی مکرم

ایسے میں شاہی مسجد فتح پوری مسجد کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ مسجد میں آئیں تو احتیاط برتیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

مفتی مکرم نے مسجد میں آنے والے مصلیوں کے لیے ہدایت جاری کی ہیں جس میں ماسک لگانا ضروری ہے اور وضو گھر سے ہی کرکے آنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ساتھ ہی 65 برس سے زائد اور 12 برس سے کم عمر کے لوگوں کو مسجد میں داخلہ کی ممانعت ہے۔

اس کے علاوہ مسجد میں کسی سے مصافحہ یا زیادہ دیر مسجد میں ٹھہرنا منع کیا گیا ہے، اور حکومت کی ہدایت پر عمل کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

مفتی مکرم نے بتایا کہ 8 جون سے نمازی مسجد آئیں گے، اس کے لیے کچھ تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں، مسجد سے قالین ہٹا دیا گیا ہے تاکہ فرش پر ہی نماز ادا کی جائے یا نمازی اپنی جائے نماز اپنے ساتھ لیکر آئیں، وضو کا حوض بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جوتے چپلوں کو بھی مسجد سے باہر اتارنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.