وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق ویزخزانہ کی یاد میں دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ’شردھانجلی سبھا ‘ میں کہا کہ جیٹلی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے اور وہ ’ون لائنر‘ کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ اپنی باتیں ون لائنر کے ذریعے کہہ دیتے تھے، جس کا بڑا اثر ہوتا تھا۔ آج اپنے سے کم عمر کے دوست کو خراج عقیدت پیش کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا ہمیں چھوڑ کر جانا بہت بڑا نقصان ہے۔جیٹلی کی کمی مجھے ہمیشہ محسوس ہوگی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ارون جیٹلی صحیح الفاظ کا صحیح وقت پر استعمال کرتے تھے۔ یہ سب سیکھ کر ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ملک کے مفاد میں انہوں نے نئی سوچ، نئی توانائی کی مثال پیش کی ہے۔ ہمیں ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ ہم دونوں کئی سالوں سے دوست تھے، لیکن میں انہیں آخری الوداعی نہیں دے سکا۔ مجھے اس کا ہمیشہ دکھ رہے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی یاد میں ’شردھانجلی سبھا ‘ کا انعقاد کیا۔ دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ایوارڈ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی، سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، وزیر داخلہ امت شاہ،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور پارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوئے۔ سبھا میں دوسری پارٹیوں سے ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، شرد پوار، ابھیشیک منو سنگھوی اور ستیش مشرا اور دیگر رہنما موجود تھے۔
مسٹر مودی نے’ شردھانجلی سبھا ‘ میں کہا کہ ارون جیٹلی بے پناہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت کے حامل تھے۔ وہ دنیا کے کسی بھی معاملے پر اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تصفیہ تک پہنچاتے تھے۔وہ طویل عرصے تک بیمار تھے، لیکن اس کے باوجود ان سے جب بھی کچھ پوچھا جائے تو وہ اپنی بات بتانے میں یا اپنی صحت کے بارے میں بتانے میں وقت ضائع نہیں کرتے تھے۔ان کا دل- و دماغ ہمیشہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے وقف ہوگیا تھا اور یہی ان کی توانائی تھی۔ معاملات پر ان کی بصیرت اور تفہیم کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک باوقار زندگی بسر کی اور ہمارے ساتھ بہت سی اچھی یادیں چھوڑ کر رخصت ہو گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو بے پناہ صلاحیت و سیاسی بصیرت کا حامل شخصیت بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی کے بہت سے شعبوں میں ان کا دخل رہتا تھا ۔ مسٹر جیٹلی کے بے وقت انتقال سے ملک، پارلیمنٹ، پارٹی، ان کے خاندان اور میرا ذاتی نقصان ہوا ہے۔وہ ایک عوامی شخص تھے اور ہمیشہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچا کرتے تھے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مسٹر جیٹلی کے طور پر ملک نے ایک عظیم رہنما کو کھو دیا ہے۔ان کی کمی صرف بی جے پی کو ہی نہیں بلکہ سیاسی اعتبار سے ہر کسی کو محسوس ہوگی ۔کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ وہ عظیم شخص تھے جن کے ساتھ 35 سال تک وابستگی رہی۔عدالت سے لے کر پارلیمنٹ تک ہم دونوں ایک دوسرے کی مخالفت کرتے تھے لیکن پھر بھی ہمیشہ جڑےرہے۔ بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے کہا کہ ملک نے عظیم لیڈرکھو دیا ہے۔
این سی پی کے لیڈر شرد پوار نے کہا کہ کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرنا پڑے گا۔ کوئی بھی مسئلہ ہوتا تھا تب ارون جی کا گھر ایسی جگہ تھی جہاں ہم جا سکتے تھے۔
ترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی نے کہا کہ ارون جیٹلی جیٹلی ایک ستون کی طرح تھے جو ہمیشہ بنانے کی بات کرتے تھے، ہمیشہ جوڑنے کرنے کی بات کرتے تھے۔
اکالی دل کے سكھوير بادل نے کہا کہ جیٹلی ستون کی طرح تھے جو حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کا کام کرتے تھے بھلے ہی حکومت کسی کی ہو۔
ارون جیٹلی، زندگی سے بھر پور، حاضر جواب، مزاح پسند اور کرشماتی شخصیت کے حامل تھے، معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کے لیے ہر دل عزیز تھے۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے، وہ ہندوستان کے آئین، تاریخ، حکومتی پالیسی، حکمرانی اور انتظامیہ کے بارے میں گہرا علم رکھتے تھے۔اپنی طویل سیاسی زندگی کے دوران، ارون جیٹلی جی نے متعدد وزارتوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، انھو ں نے ہندوستان کی معاشی ترقی، ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے، عوام دوست قانون سازی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔