ETV Bharat / city

دہلی حکومت کے خلاف مزدوروں کا احتجاج

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے سیلم پور میں سینکڑوں مزدوروں نے دہلی حکومت کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھ کر پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر ان کے کھانے کا انتظام کرایا اور انہیں گھر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

بھوکے پیاسے سینکڑوں مزدور دھرنے پر
بھوکے پیاسے سینکڑوں مزدور دھرنے پر
author img

By

Published : May 10, 2020, 2:08 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایک طرف جہاں حکومت غریب مزدوروں کو بہتر سہولیات فراہمی کے دعوے کررہی ہے۔ وہیں دوسری طرف شمال مشرقی دہلی کے سلیم پور علاقے کے یومیہ مزدور جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر دہلی حکومت کے خلاف ہنگامہ کر رہے ہیں۔

سیکڑوں مزدوروں نے دہلی حکومت پر بنیادی سہولیات نہ ملنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نہ صرف ہنگامہ کیا بلکہ گھر بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کو سمجھانے کی کو شش کی، لیکن مزدوروں کا الزام ہے کہ پولیس افسران نے انہیں سڑک سے ہٹانے کے نام پر ان کے ساتھ برے سلوک کیے اور انھیں ڈنڈوں سے ڈھکیلا۔

آپ کو بتا دیں کہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ'حکومت ہمارے لئے کوئی انتظامات نہیں کررہی ہے۔اسی وجہ سے حکومت تک بات پہنچانے کے لئے ہمیں سڑک پر آنا پڑا۔

ان لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے اور جو کھانا حکومت دے رہی وہ موجودہ لوگوں کے لئے ناکافی نہیں ہے۔

حکومت کے دعوؤں کے درمیان بیشتر مزدور جو دھرنے کے لیے یہاں جمع تھے وہ سب بھوکے تھے جب دہلی پولیس کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے اعلی عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد ان کے کھانے کے انتظامات کیے۔

پولیس نے ان مہاجر مزدوروں سے معلومات اکھٹا کرنے کے بعد ان کے لئے کھانے کا انتظام کیا اور گھر پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.