دارالحکومت دہلی کے مرکزی خطہ میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے انفیکٹڈ افراد کے سامنے آنے کے بعد سے چاندنی محل تھانے کو پہلے ہی کینٹنمنٹ میں تبدیل کر کے اسے پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔
اب پرانی دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس مسلسل سختی کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ دودھ پھل سبزی اور کرانا کی دوکانوں کے لیے وقت متعین کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران اجمیری گیٹ وارڈ سے کاؤنسلر راکیش کمار علاقے میں لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ضرورت کا سامان لینے صبح اور شام میں باہر نکلیں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔
اس دوران وہ یہ بھی اعلان کر رہے ہیں کہ آج یعنی اتوار کی شام میں کوئی بھی دکان کھولنے نہیں دی جائے گی، اس لیے اپنی ضرورت کا سارا سامان پہلے ہی لیکر رکھ لیں۔
یہ اعلان تھانہ حوض قاضی کی جانب سے دی گئی اطلاعات مطابق کے علاقے میں کیا گیا ہے۔