ETV Bharat / city

نوئیڈا: لفٹ دینے کے بہانے ضعیف شخص سے 20 ہزار روپئے لوٹ لیے گئے - etv bharat

اترپردیش کے ہائی ٹیک شہر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔ ہر روز جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

گریٹر نوئیڈا: لفٹ دینے کے بہانے ضعیف شخص سے 20 ہزار روپئے لوٹ لیے گئے

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 8:25 PM IST

گریٹر نوئیڈا میں آج ایک بزرگ کو یرغمال بناکر لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کوتوالی بیٹا-2 کے ریان گولچکر کے قریب آج صبح ایک بزرگ شخص جو دہلی کی کمپنی کے ملازم ہیں آٹو کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران ایک کار سوار 4 بدمعاشوں نے لفٹ دینے کے بہانے انہیں یرغمال بنالیا اور ان کے اے ٹی ایم سے 20 ہزار روپے نکال لیے جب کہ اس دوران بدمعاشوں نے اسکریو ڈرائیور سے مار کر ضعیف شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ضعیف شخص کی شکایت کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر بیٹا-1 میں رہنے والے 67 سالہ مرگیندر کمار کٹاریہ دہلی کی ایک کمپنی میں جی ایم ہیں۔ عام طور پر مرگیندر اپنی گاڑی میں دفتر جاتے ہیں لیکن آج انہوں نے بذریعہ میٹرو آفس جانا کا ارا کیا اور گھر سے پیدل نکلے۔ وہ ریان گول چکر پر آٹو کا انتظار کررہے تھے کہ تبھی ایک سفید کار میں سوار 4 نوجوان ان کے پاس آئے لفٹ دینے کے بہانے ضعیف شخص کو کار میں بٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج

بدمعاشوں نے ضعیف شخص کی آنکھوں میں پٹی باندھ کر انہیں پیٹنا شروع کردیا اور اے ٹی ایم کا پن معلوم کرکے اکاونٹ سے 20 ہزار روپئے نکال لیے۔ تقریباً 2 گھنٹوں تک ضعیف شخص کو شرپسندوں نے یرغمال بناکر رکھا اور گریٹر نوئیڈا کی سڑکوں پر گھومتے رہے۔ بعد میں مرگیندر کے فون کی سم کو پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ اس چاروں بدمعاشوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.