ETV Bharat / city

حکومت، ملک کے مفاد میں قدم اٹھائے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی اموات پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ 'حکومت کو زیادہ چوکسی اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔'

Mayawati
مایاوتی
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 3:03 PM IST

محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ کے سلسلے میں کہا کہ 'عوام کو پورا یقین ہے کہ حکومت ملک کی آن بان اور شان کو ذہن میں رکھ کر صحیح فیصلہ کرے گی اور کسی کو ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔'

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ 'لداخ خطے میں چین کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں کی شہادت کی خبر کافی رنجیدہ اور جھنجھوڑنے والی ہے۔ خاص کر اس وقت جبب بھارتی حکومت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ حکومت کو اب زیادہ محتاط اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس نازک وقت میں پورا ملک حکومت کے ساتھ متحد ہے اور حکومت کو عوام کی امیدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا 'ملک کو یقین ہے کہ بھارتی حکومت ملک کی آن بان اور شان کے حساب سے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لے گی اور ملک کی ایک انچ زمین پر کسی کو کبھی قبضہ نہیں کرنے دے گی۔ اچھی بات ہے کہ حکومت کی خامیوں کو بھلاکر ایسے نازک وقت میں پورا ملک متحد ہے۔ اب حکومت کو عوام کی امیدوں پر کھرا اترنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.