ETV Bharat / city

حکومت ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فورا واپس لے: کانگریس

کانگریس نے الزام لگایا کہ گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 644 روپے، کولکاتہ میں 620 روپے اور چنئی 610 روپے ہوگئی ہے،جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کا بجٹ بگڑ گیا ہے اور لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 4:56 PM IST

Congress
کانگریس

کانگریس نے مرکزی حکومت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 15 دنوں کے اندر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کے اضافے کو حکومت کی بے حسی اور اقتصادی نا سمجھی کا نتیجہ ہے۔ اس نے کہا کہ یہ اضافہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔

کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔ جب اسے عام لوگوں کی مدد کرنی چاہئے تھی، ایسے وقت میں وہ اپنے مفاد کے لئے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 644 روپے، کولکاتہ میں 620 روپے اور چنئی 610 روپے ہوگئی ہے۔ 15 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین کا بجٹ بگڑ گیا ہے اور لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت بے حس ہو کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت صرف 20 ڈالر فی بیرل تھی تب بھی حکومت نے قیمت کم نہیں کی اور فیول پر ایکسائز ڈیوٹی میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کمایا۔ اس آمدنی کا فائدہ انہوں نے عوام کو کیوں نہیں دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.