پولیس لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ دس روپے خرچ کر کے ماسک پہننا چاہتے ہیں یا پھر 500 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں پولیس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں، نہیں استعمال کرنے کی صورت میں 500 روپے تک کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
کورونا لاک ڈاؤن میں ایسے افراد کے چالان کاٹے جا رہے ہیں جو ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم چالان تو کاٹ رہے ہیں لیکن لوگوں کو زندگی کی اہمیت سے بھی آگاہ کررہے ہیں، اور انہیں بتا رہے ہیں کہ زندگی سب سے اہم ہے، لہذا، ماسک اک استعمال کریں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متعلق ٹریفک کے نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 976 افراد کا چالان کیا گیا ہے۔
غازی آباد پولیس ہر چوراہے پر اس اصول کو نافذ کررہی ہے، اس پوسٹ کو کافی لوگوں نے دیکھا بھی ہے، جس میں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ یا تو 10 روپے کا ماسک پہنیں یا 500 روپے کا جرمانہ ادا کریں، ساتھ ہی اپنی زندگی کا ضرور خیال رکھیں۔
اس کے علاوہ پولیس کے ذریعہ یہ آگاہ بھی کیا جا رہا ہے کہ اگر آپ 10 روپے کا ماسک نہیں خرید سکتے تو آپ گھر کا ماسک، گمچھا وغیرہ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دہلی اور غازی آباد کی سرحدوں پر یہ مہم بہت تیز کردی گئی ہے، ہر اس شخص پر نظر رکھی جا رہی ہے جو یہاں سرحد سے گذرتا ہے، اگر لوگ ماسک نہیں پہنے ہوئے ہیں تو ان کی گاڑیوں کو روک کر چالان کیا جارہا ہے، پولیس پہلے ہی یہ واضح کر چکی ہے کہ بار بار اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔