قوی دارالحکومت دہلی میں واقع معروف جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے وائس چانسلر نے وزیراعظم نریند مودی کے ذریعہ اتوار کے روز 'جنتا کرفیو' پر عمل کرنے کے اختیاری مشورہ پر عمل آوری کے لیے جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اتوار کے روز جنتا کرفیو کی پابندی کرتے ہوئے تالیاں اور گھنٹیاں بجائیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کل جمعرات کو قوم کے نام پیغام میں 'جنتا کرفیو' منانے، تالیاں بجانے اور گھنٹی بجانے کی صلاح دی تھی۔
ملک کے سب سے مشہور اور سرخیوں میں رہنے والے تعلیمی ادارہ جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے اس صلاح کو جے این یو میں نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
وائس چانسلر نے اپنے ایک طویل پیغام میں کہا کہ جے این یو میں 22 مارچ کو سات بجے صبح سے نو بجے رات تک جنتا کرفیو پر عمل کیا جائے گا، اور اس میں تالیاں بجانے کے علاوہ گھنٹی بھی بجائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بھی یونیورسٹی کے استاذ، طلبہ، اور ملازمین سمیت ملک کے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے کووڈ 19 (کوروناوائرس) کی روک تھام کے لیے تعاون کریں، اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 22 مارچ سنہ 2020 کو صبح سات بجے سے نو بجے شب تک 'جانتا کرفیو' پر عمل کریں۔