قومی راجدھانی دہلی میں قدوئی بھون کی چھٹی منزل پر واقع مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹیڈ (ایم ٹی این ایل) کے دفتر میں منگل کی صبح آگ لگ گئی۔
فائر برگیڈ کے افسران نے بتایا کہ صبح تقریباً 10:00 بجے ایم ٹی این ایل دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 15 فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ 45 منٹ کی مشقت کے بعد آگ پر قابوپا لیا گیا حالانکہ اسے ٹھنڈا کرنے کا عمل ابھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کسی کے آگ کی زد میں آنے کی رپورٹ نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے، حالانکہ اس دوران شارٹ سرکٹ کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔