ETV Bharat / city

کسانوں کو روکنے کے لیے 50 ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات

دہلی پولیس، نیم فوجی اور ریزرو فورس کے تقریباً 50 ہزار سکیورٹی فورسزدہلی - این سی آر کے علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی خلل کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں کم از کم 12 میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:21 AM IST

Updated : Feb 6, 2021, 10:53 AM IST

farmers protest three farm laws live update-new
آج تین گھنٹے کا چکا جام، کسانوں کو روکنے کے لیے 50 ہزار فوجی تعینات

آج ملک بھر میں کسان تنظیموں کی جانب سے چکا جام کے پیش نظر دہلی گروگرام بارڈر پر کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

چکہ جام کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہریانہ میں انٹرنیٹ معطل کرنے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے ہریانہ کے دو اضلاع، سونی پت اور جھجر میں صوتی کالوں کے علاوہ انٹرنیٹ خدمات (2G / 3G / 4G / CDMA / GPRS) ، ایس ایم ایس سروسز (صرف بلک ایس ایم ایس) اور موبائل نیٹ ورکس پر فراہم کی جانے والی تمام ڈونگل خدمات بند کی مدت 6 فروری 2021 شام 5 بجے تک بڑھا دی ہے۔

کسان تنظیموں کے چکا جام کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سنگھو بارڈر اور غازی پور بارڈر پر بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس پارٹی 6 فروری کو ملک بھر میں تین گھنٹے طویل چکا جام کی حمایت کرے گی۔ کانگریس کارکن کسانوں کے ساتھ اپنی وابستگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور کسانوں کو اپنا تعاون دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکن ایمبولنس، اسکول بس، بزرگوں، بیماروں، خواتین اور بچوں کا مکمل خیال رکھیں گے تاکہ ان کو اس احتجاج سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Feb 6, 2021, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.