ETV Bharat / city

Popular Front on Farm Laws : غرور اور آمریت پر جمہوری جدوجہد کی جیت

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آج زرعی قوانین کے واپسی کے اعلان کے بعد پی ایف آئی( Popular Front of India) کے چیئر مین او ایم سلام نے کہا کہ یہ ملک کے کسانوں کی جیت ہے۔ زرعی قوانین کی واپسی پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئر مین کا بیان

پاپولر فرنٹ
پاپولر فرنٹ
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 8:33 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (Popular Front of India)کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے آج زرعی قوانین ( Farm Laws Repealed )کو واپس لینے کے اعلان کو ملک کے کسانوں کی طویل جمہوری جدوجہد کی جیت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو ایک بار پھر یہ سبق ملا ہے کہ جمہوریت میں اصل حکمراں عوام ہوتے ہیں اور ان کی چاہت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی تاریخی جمہوری لڑائی کو بالآخر غرور اور آمریت پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ حکومت کے ظالمانہ رویے کے باوجود کسان تنظیموں نے کبھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائےاور تقریباً ایک سال تک اپنی لڑائی کو جاری رکھا جس کے سامنے بی جے پی کے غرور کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی اسمبلی انتخابات کے وقت اس اعلان کا آنا کوئی اتفاق نہیں ہے۔ یہ وہی حکومت ہے جس نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ اس نے ہمیشہ کسانوں کی زندگیوں اور ملک کے عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر اپنی انتخابی جیت اور اقتدار کو ترجیح دی ہے اور اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

پی ایف آئی کے چیئر مین نے کہا کہ زرعی قوانین کی واپسی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسانوں نے کبھی بھی ان قوانین کو قبول نہیں کیا اور ان قوانین کا مقصد صرف اور صرف ملک کے چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ برسراحتجاج کسانوں پر پولیس اور دائیں بازو کی جماعتوں کے مظالم کو بھی کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کسانوں کی جدوجہد کی حمایت اس وقت تک جاری رکھنی ہوگی جب تک کہ ان کے بقیہ مطالبات بھی پورے نہیں ہو جاتے اور ان قوانین کے خلاف مظاہروں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو انصاف نہیں مل جاتا-

مزید پڑھیں:

Farm Laws Repealed: راکیش ٹکیت نے کہا کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی

انہو ں نے کہا کہ اس جیت میں حاشیے پر کھڑے طبقات کے لئے ایک بڑا سبق ہے کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کیسے کریں اور سی اے اے اور این آر سی جیسے تفریقی و غیردستوری اقدامات کو کیسے شکست دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.