ETV Bharat / city

دہلی: لاک ڈاؤن میں جعلی کرفیو پاس کا انکشاف

ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے لاک ڈاؤن کےسبب جعلی کرفیو پاس کا استعمال کیا۔ پیکٹ پر تحقیقات کے دوران جب پولیس نے کرفیو پاس دیکھا تو دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ساتھ ہی پولیس اس شخص کو تلاش رہی ہے جس نے یہ جعلی کرفیو پاس بنایا تھا۔

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:39 PM IST

لاک ڈاؤن میں جعلی کرفیو پاس کا انکشاف
لاک ڈاؤن میں جعلی کرفیو پاس کا انکشاف

ڈی سی پی سنجے بھاٹیا نے بتایاکہ دیش بندھو گپتا روڈ علاقے میں پولیس کی ٹیم عیدگاہ پیکٹ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران سدھی پورہ چوکی کے پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے لئے ایک گاڑی کو روکا اس میں 5 مرد ایک خاتون اور 2 بچے سوار تھے جو بہار کے ضلع مدھوبنی کا رہائشی تھے۔

لاک ڈاؤن میں جعلی کرفیو پاس کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ وہ صدر بازار کے علاقے میں رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ دہلی چھوڑ کر بہار اپنے گاؤں جارہے ہیں۔تفتیش کے دوران جب ان سے کرفیو پاس مانگا گیا جو شمالی ڈسٹرکٹ ڈی سی پی آفس سے جاری کیا گیا تھا۔

تفتیش میں پولیس کو یہ پاس جعلی لگا اس پاس پر بہار کے ضلع سیتامڑھی پہنچنے کی اجازت تھی اور یہ 24 اپریل تک ویلڈ تھا۔

دیش بندھو گپتا روڈ پر واقع پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت دے دی گئی ۔

تفتیش کے دوران گاڑی کے ڈرائیور مقصود عالم نے پولیس کو بتایا کہ ان کے پھوپھا محمد منیر بہار کے مدھوبنی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جس کے سبب ان کا بیٹا محمد ارشاد بہار جانا چاہتا تھا۔

انہوں نے بتا یا کہ ان حالات کے پیش نظر وہ کرفیو پاس کے لئے صدر بازار پولیس اسٹیشن گئے تھے جہاں سے انہیں ڈی سی پی آفس جانے کو کہا گیا وہاں جانے کے بعد انہیں پاس نہیں ملا۔ جعلی پاس بنانے والے سید فہد نامی شخص کو پولیس تلاش رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.