دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سبھی محلہ کلینک کھلا ہوا ہے'۔
اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں کام آنے والی تمام اشیاء ضروریہ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ حکومت یہ وعدہ تو کر رہی ہے کہ ضروری اشیاء کی سپلائی میں کمی نہیں ہونے دی جائے گی لیکن حقیقت میں کیا صورت حال ہے وہ ہم نہیں جانتے اسی لیے ہم نے ملکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر دکاندار 24/7 دکانیں کھولنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے'۔
اس موقعے پر وزیر اعلی ارود کیجریوال نے کہا کہ' محلہ کلینک میں کام کرنے والے تمام ملازمین اور دیگر ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملے کا بھی بار بار ٹیسٹ کرایا جائے گا'۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اب تک تقریباً 5 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہیں'۔