نوئیڈا: تمام ووٹرز جن کی عمر یکم جنوری کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں، یہ مہم ان کے فارم 6 پر کرنے اور آن لائن اپلائی کرنے اور تیاری کے سلسلے میں چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو اور ڈسٹرکٹ الیکشن ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وندیتا سریواستو نے شاردا یونیورسٹی میں سویپ پروگرام کی صدارت کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا یہ ایک بہت ہی اہم پروگرام ہے۔ لہٰذا ایسے سکول کے طلباء جن کا نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے اور ان کی عمر یکم جنوری کو 18 سال ہو گئے ہیں، ایسے تمام طلباء اپنا فارم بھر کر بی ایل او کے حوالے کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے شاردا یونیورسٹی میں ہی آن لائن سنٹر کھولنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیے ہیں تاکہ تمام اسکولی طلباء اپنے نام ووٹر لسٹ میں درج کرانے کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: سیوک اینڈ سوشل آؤٹ ریچ کمیٹی تشکیل
اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹاف اور اسکول کے بچوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس اس پروگرام کے حوالے سے اپنے اپنے خاندانوں اور علاقوں میں خصوصی تشہیر کریں اور جن افراد کے نام ووٹر لسٹ میں 18 سال مکمل ہونے پر شامل نہیں ہیں، ان کے نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں، اسی طرح اگر کسی ووٹر کی جگہ تبدیل ہوئی ہے یا کسی کے ووٹر لسٹ میں نام اور پتہ میں کوئی غلطی ہے تو وہ بھی اس کے تحت درخواست دیے سکتے ہیں۔ اس مہم میں غلطیوں کو بھی درست کیا جائے گا۔ منعقدہ اہم پروگرام میں شاردا یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راکیش کمار شرما بھی موجود تھے۔